اشرافیہ یا اقتدار پر قابض لوگ سمجھتے ہیں یہ ملک صرف ان کیلئے بنا ، جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ

اشرافیہ یا اقتدار پر قابض لوگ سمجھتے ہیں یہ ملک صرف ان کیلئے بنا ، جسٹس (ر) ...

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) چیف جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ اشرافیہ یا اقتدار پر قابض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ملک صرف ان کیلئے بنا ہے، ریاست پر اجارہ داری سے ہم نے عوام کو متنفر کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیفب جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ یااقتدار پرقابض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ملک صرف ان کیلئے بنا ہے،وہ کہتے ہیں کہ انہیں آئین کی یہ شق قبول، یہ قبول نہیں، ریاست پر اجارہ داری سے ہم نے عوام کو متنفر کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 72 سال سے ذہن کی غلامی نہیں چھوڑی۔

مزید : کراچی صفحہ اول