دیکھنا ہوگا دبئی پلازوں میں پیسہ کہاں سے آیا ،بد عنوانی ایک ناسور ، جس کا واحد علاج سرجری: چیئر مین نیب
اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں بد عنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی صورت اختیارکرچکی ہے، بدعنوانی کے ناسورکا واحدعلاج سرجری ہے،دبئی پلازوں میں دیکھنا ہوگا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق زمین تنگ کردی جائے گی، بیرون ملک رقوم ہرصورت پاکستان واپس لائیں گے، ملک میں اب صرف آئین وقانون کی حکمرانی ہوگی، ان لوگوں پرہاتھ ڈالاجن کیخلاف کوئی کارروائی کاتصوربھی نہیں کرسکتا تھا۔منگل کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا کہ ملک 94ارب ڈالر کامقروض ہے، یہ رقم ترقیاتی منصوبوں پرخرچ ہوئی نظرنہیں آتا، بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق زمین تنگ کردی جائے گی،لوٹی گئی دولت منی لانڈرنگ کی گئی ۔بیرون ملک رقوم ہرصورت پاکستان واپس لائیں گے،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، چہرہ نہیں بلکہ قانون کے مطابق انکوائریاں اور تحقیقات جاری ہیں۔
چیئرمین نیب