تجاوزا کیخلاف آپریشن پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرینگے : مرتضی وہاب

تجاوزا کیخلاف آپریشن پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرینگے : مرتضی وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و آر کا ئیوز، قا نو ن اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہا ب نے کہا ہے کہ لو گو ں کو بے گھر کر نے والی تبدیلی سر کا ر تجا وزا ت کے خلا ف آپریشن رکوا نے کا کریڈٹ لینے کی نا کا م کو شش کر رہی ہے جبکہ سندھ حکو مت نے پہلے ہی میئر کر اچی کو تجا وزا ت کے آپریشن سے متعلق احکا ما ت دے دیئے تھے ۔جبکہ سندھ حکومت 6دسمبر کو سپریم کو ر ٹ میں تجا وزا ت سے متعلق نظر ثا نی کی در خواست دائر کر ے گی اور سندھ حکومت نے نظر ثا نی کی در خواست دائر کر نے کی مکمل تیا ر ی کرلی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تجا وزات کے خلا ف آپریشن پر نظر ثا نی کی در خواست کی منظو ر ی سندھ کا بینہ نے یکم دسمبر کو ہی دے دی تھی ۔اس با ت کا اظہا ر انہو ں نے آج اپنے ایک جا ر ی کر دہ بیا ن میں کیا ۔بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ تجا وزات کے خلا ف آپریشن کے تنا ظر میں سندھ حکومت نے ایک مستحسن اقدا م بھی کیا ہے جس کے مطا بق آپریشن نے متاثرہ دکانداروں کو روا ں ما ہ تک متبا دل جگہ فرا ہم کر دی جا ئے گی ۔پہلے مر حلے میں 4ہزا ر سے زائد متا ثرین کو متبادل جگہ دی جائیگی تا کہ وہ رز ق حلا ل کے ذر یعے اپنا کا روبا ر جا ر ی رکھ سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ تجا وزات کے خلا ف آپریشن میں ایم کیو ایم اور تحریک انصا ف کا کر دار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے کرا چی کے میئر کی سیا سی وابستگی جس جما عت کے ساتھ ہے وہ وفا ق میں حکومت کی اتحا دی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت تضا دا ت کا مجمو عہ ہے اور وزیر اعظم سیا ست چمکا نے کیلئے ون مین شو کر رہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول