تھر میں قحط کی صورتحال ، سندھ کابینہ حرکت میں آگئی

تھر میں قحط کی صورتحال ، سندھ کابینہ حرکت میں آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھر میں قحط کی صورتحال ، سندھ کابینہ حرکت میں آگئی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج کابینہ ارکان کے ہمراہ تھر پارکر پہنچیں گے سندھ کابینہ کے ارکان میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب اور دیگر شامل ہونگے مراد علی شاہ تھر کول میگا منصوبہ کا جائزہ لیں گے وزیر اعلی سندھ اور کابینہ ارکان کو اینگرو کول کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی وزیر اعلی سندھ تھر قحط کے حوالے سے بھی بریفنگ لیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول