حیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،14مقدمات درج
حیدرآباد (رپورٹ : اظہر شاہ) حیسکو ریجن کے 13 اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن وفاقی سیکریٹری انرجی ڈویژنل عرفان علی کے خصوصی احکامات پر حیسکو چیف ایگزیکٹو افیسر رحم علی اوٹھو نے واضح ہدایات دے رکھی ہیں کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں اور مروجہ قانون کے تحت بجلی چور کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ مجموعی طور پر بجلی چوروں کے خلاف 25 سے زائد مختلف تھانوں میں ایف آئی درج کرانے کے لیے لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں، جس میں سے صرف 14 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 6 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 20ہزار بجلی کے کنڈہ کنکشن کاٹے گئے ہیں، اس کے علاوہ آج چیف انجینئر آپریشن عبدالحق میمن کی سربراہی میں قائد مزدور عبدالطیف نظامانی کی نگرانی میں سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل حیدرآبادمحمد اکبردرانی اور ڈائریکٹS&I ظہور احمد شیخ نے قاسم آباد کے عبداﷲ سینٹر کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں 4000 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے، جبکہ بجلی چوروں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے لیٹر جمع کروادیے گئے ہیں۔ سی ای او رحم علی اوٹھو نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ بلا تفریق کرکے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ، جب تک ایک بھی بجلی چور باقی رہے گا تب تک یہ کاروائیاں جاری رہیں گی، کیونکہ سب سے بڑا دشمن ملک و قوم کا بجلی چوری ہے اور اسے ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی اور FIR بھی درج کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کورٹوں سے بجلی کی چوری کی روک تھام میں مدد حاصل کریں گے، ان کے خلاف استغاثہ بنائیں گے اور بجلی چور کے خلاف ثبوت دیں گے تاکہ عدالتی احکام پر بجلی چور کی سزا دی جائے۔ انہوں نے اعلانیہ کہا کہ جس علاقے میں بجلی چوری صفر ہوگی اور واجبات کی ادائیگی بھی 100فیصد ہوگی ان علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری کردیں گے۔ آخر میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور میدیا کے نمائندگان بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون کریں تاکہ عوام کو بجلی کی بہتر سروس مہیا کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ آپ کا مکمل تعاون درکار ہے جس سے بجلی چوری کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔