منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،ملزمان گرفتار

  

جہلم(نامہ نگار)ڈی پی اوجہلم کی ہدایت پر پولیس تھانہ پنڈدادنخان،دینہ،سول لائن اور تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی ہدایت پر پولیس تھانہ پنڈدادنخان کے سب انسپکٹر عثمان تصدق نے دوران گشت ملزم جہانگیر مسیح ولد بشیر مسیح سکنہ کھیوڑہ سے1120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ دینہ کے اے ایس آئی اظہر اقبال نے دوران گشت ملزم محمد بلال ولد محمد یامین سکنہ دینہ سے320گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی نعیم اقبال نے دوران گشت ملزم خرم شہزاد ولد اللہ یار سکنہ رانجھا ضلع چکوال سے بندوق12بور پمپ ایکشن برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، نان، روٹی کا وزن چیک کر کے کریک ڈاون کیا جائیگا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کریں ۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اشیائے خوردو نوش کی از سر نو تعین کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ایف محمد ربنواز، ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر شریک تھے ۔انہوں نے کہا کہ جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی، دودھ میں ملاوٹ کی شکایت عوام ڈی سی او اے سی دفتر میں درج کروائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں نگرانی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، انہو ں نے کہا کہ ریٹ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کیے جاتے ہیں اور تاجر نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ دوکاندروں کو بھی آگاہ کریں کہ خلاف ورزی کی صورت میں انہیں جرمانے اور جیل کی سزاکا سامنا کر نا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑی مارکیٹوں، جنرل سٹورز کے ساتھ ساتھ گلی محلوں اور دیہی علاقوں میں بھی بھرپور کاروائیاں کریں۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گوشت، دودھ، مرچ،مسالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے ، بنانے والے قوم کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تاجروں نمائندوں کی مشاورت سے آٹا چکی سے خریدا جانے والا آٹا 760 روپے فی 20 کلومقرر کیا گیا جبکہ چینی کی قیمت 58 روپے فی کلو، باسمتی چاول110روپے فی کلو، دال ماش 90 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 115 روپے فی کلو ، دال چنا باریک 105 روپے فی کلو، سفید چنا لوکل سندھی 105 روپے فی کلو،سفید چنا 9 ایم ایم 130 روپے فی کلو،بیسن 120 روپے فی کلوجبکہ،لال مرچ 340 روپے فی کلوکے حساب سے مہیا ء کی جائے گی، روٹی 100 گرام 7 روپے ، نان 120 گرام 8 روپے ، دودھ 80 روپے ، دہی 80 روپے کے حساب سے بیچا جائے گا تاہم معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جا سکے گا۔اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، نان، روٹی کا وزن چیک کر کے کریک ڈاون کیا جائیگا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کریں ۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اشیائے خوردو نوش کی از سر نو تعین کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ایف محمد ربنواز، ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر شریک تھے ۔انہوں نے کہا کہ جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی، دودھ میں ملاوٹ کی شکایت عوام ڈی سی او اے سی دفتر میں درج کروائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں نگرانی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، انہو ں نے کہا کہ ریٹ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کیے جاتے ہیں اور تاجر نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ دوکاندروں کو بھی آگاہ کریں کہ خلاف ورزی کی صورت میں انہیں جرمانے اور جیل کی سزاکا سامنا کر نا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑی مارکیٹوں، جنرل سٹورز کے ساتھ ساتھ گلی محلوں اور دیہی علاقوں میں بھی بھرپور کاروائیاں کریں۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گوشت، دودھ، مرچ،مسالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے ، بنانے والے قوم کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تاجروں نمائندوں کی مشاورت سے آٹا چکی سے خریدا جانے والا آٹا 760 روپے فی 20 کلومقرر کیا گیا جبکہ چینی کی قیمت 58 روپے فی کلو، باسمتی چاول110روپے فی کلو، دال ماش 90 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 115 روپے فی کلو ، دال چنا باریک 105 روپے فی کلو، سفید چنا لوکل سندھی 105 روپے فی کلو،سفید چنا 9 ایم ایم 130 روپے فی کلو،بیسن 120 روپے فی کلوجبکہ،لال مرچ 340 روپے فی کلوکے حساب سے مہیا ء کی جائے گی، روٹی 100 گرام 7 روپے ، نان 120 گرام 8 روپے ، دودھ 80 روپے ، دہی 80 روپے کے حساب سے بیچا جائے گا تاہم معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جا سکے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -