غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار

غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، نائز اسلحہ رکھنے والوں، غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1645گرام چرس،210لیٹر کھلی شراب،04عدد پستول 30بور معہ08روند،18رونداور آلات گیس ریفلنگ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کرلیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جنید سے 520گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے فرخ سے 455گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مورس سے 410گرام چرس، قیصر سے 260گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے ارسلان سے 120لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے چنویز سے 20لیٹر کھلی شراب، نیا ز سے 15لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے بلال سے 15لیٹر کھلی شراب، ہارون سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے خالد سے 20لیٹر کھلی شراب، یاسر مسیح سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے شیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روند ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بہادر سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند ، تھانہ جاتلی پولیس نے بابر سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند، تھانہ مندرہ پولیس نے اشفاق سے 01عدد پستول 30بور، تھانہ پیرودہائی پولیس نے راشد سے 18عدد روند جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے اجمل ، محمد شاہ ، اسماعیل کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے آلات گیس ریفلنگ بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔