عطاالرحمن چودھری کی کتاب شاندار الفاظ کا مجموعہ ہے، شیخ راشد شفیق

عطاالرحمن چودھری کی کتاب شاندار الفاظ کا مجموعہ ہے، شیخ راشد شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ مصنف عطائالرحمن چوہدری کی کتاب؛دل کی باتیں؛ شاندار الفاظ کا مجموعہ ہے، یہ کتاب مختلف کالموں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے اس میں علاقائی مسائل، تہذیب و ثقافت، تعلیمی معاملات، عظیم تاریخی شخصیات اور اسلامی تعلیمات کو موضوع بنایا گیا یقینی طور پر یہ کتاب آ نے والی نسلوں کے لیے خوبصورت ذخیرہ علم کا درجہ رکھتی ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کتاب میں ٹیکسلا کی ہزار وں سالہ قدیم تہذیب کے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ جس وقت ہجرت کر کے پاکستان آ ہے تھے تو سب سے پہلے ٹیکسلا آ ہے تھے اس شہر سے ہماری بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام مصنف عطائالرحمن چوہدری کی تصنیف دل کی باتیں کی منعقدہ تقریب پزیرائی میں شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کی صدارت کتاب کے مصنف عطائالرحمن چوہدری نے کی۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر اطہر قسیم،ایپسما کے صدر ابراراحمد خان،آ فتاب احمد سلہری، ڈاکٹر فرزند علی ہاشمی، نظامی اور پروفیسر محمود اعجاز بٹ شامل تھے۔ اس موقع پر کتاب کے مصنف نے تمام شرکائتقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انھوں نے میری اس کاوش کو سراہا ہے اور پزیرائی فرمائی ہے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کس طرح ان کا شکریہ ادا کروں خاص طور پر میں ایپسما راولپنڈی ڈویڑن کے صدر ابراراحمد خان اور دیگر تمام تنظیمی دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Back to