ملک پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، افتخار احمد سروہی

ملک پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، افتخار احمد سروہی

راولپنڈی( سٹی رپورٹر) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی و دیگر دانشوروں نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اگر اسے مستحکم کرنا ہے تو ہمیں قائدِ اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار کے مطابق عمل کرتے ہوئے اسلام کو ہی وطنِ عزیزکا نظام بناناہوگا کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر ہی معرضِ وجود میں آیا۔موجودہ وزیرِ اعظم بھی ملک کو ریاستِ مدینہ کی طرزکا ملک بنانے کے خواہاں ہیں اس سلسلے میں شوریٰ ہمدرد ان کی ہر ممکنہ اعانت کو تیار ہے ہمیں قائدِ اعظمؒ کے تصورریاست کے مطابق پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بناناہے لہٰذا اسلامی نظام کا نفاذ لازمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوریٰ ہمدرد کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کا موضوع’’قائدِ اعظمؒ کا تصورِ ریاست اور حال کا پاکستان‘‘تھا۔ اجلاس کی صدارت قومی صدر شوریٰ ہمدرد سعدیہ راشد نے کی اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو قائدِ اعظمؒ کے تصورات کے مطابق ترقی اورخوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لیے ان کے راہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ دیگر دانشوروں میں ثنااللہ اختر، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، پروفیسر نیازعرفان، طارق شاہین، پروفیسر انعام محمد، پروفیسر زاہدعلی قریشی، ایم اورنگزیب اعوان، شیخ مختاراحمد، سعیدالراعی، تنویرنصرت، حکیم بشیر بھیروی، پروفیسر احسان اکبر، ڈاکٹر حافظ محمد طفیل، پروفیسر بی اے شیخ اور ظفرعالم شامل تھے۔ ان دانشوروں نے بھی قائدِ اعظمؒ کے تصورریاست کو اختیار کرکے ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، موجودہ صورتِ حال میں سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کے لیے قائدِ اعظمؒ کے تصورریاست کو راہنما اصول بنانے کے لیے ہم خیال ہونے اور خلوصِ نیت کا مظاہرہ کرنے کو ملکی بقا، سلامتی اورخوشحالی کے لیے لازم قراردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر