حضور اکرمؐ کے اسوہ حسنہ کی پیروی ہی سے دنیا و آخرت میں کامیابی ہے، وجیہہ اکرم

حضور اکرمؐ کے اسوہ حسنہ کی پیروی ہی سے دنیا و آخرت میں کامیابی ہے، وجیہہ اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم ایم این اے نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں. انہو ں نے کہا کہ اسلامی احکامات کے مطابق حصول علم اور اس پر عمل ہی وہ واحد راستہ ہے جو ہمیں حصول پاکستان کی حقیقی منزل سے ہمکنار کر سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کے فروغ علم کے پروگراموں میں سول سوسائٹی بالخصوص طلبا ء و طالبات اپنا کردار ادا کرتے ہوئے تعلیم اور تعلیمی اداروں سے باہر بچوں کو تعلیمی عمل میں لانے کی حکومتی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین 249 مری روڈ 249 راولپنڈی میں عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا . تقریب میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر کنیز فاطمہ 249 وائس پرنسپل 249 فیکلٹی ممبران 249 کالج عملہ اور طالبات کی بڑی تعداد شرکت کی .وفاقی سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق اس وقت تقریبا اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں . جنہیں تعلیم کے میدان میں لا کر انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ حکومت اور سوسائٹی کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے . انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے . انہو ں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اضافی بلاکس کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیئے حکومت جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس پر عملدرآمد سے ملک سے ناخواندگی کے خاتمے میں مدد حاصل ہو گی . پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ امہات المومنینؓ کی زندگیاں طالبات کے لیئے مشعل راہ ہیں . جن پر چل کر وہ اپنی دنیاوی اور اخروی زندگی بہتر بنا سکتی ہیں. انہو ں نے کہا اسلام میں حصول علم کے لیئے بہت تاکید کی گئی ہے .اور قوموں کی ترقی میں علم کا کردار بنیادی نوعیت کا ہے .قبل ازیں کالج کی طالبات نے نہائیت خوش الہانی اور عقیدت ومحبت سے حضور ﷺ کی شان میں نعت کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کیے . تقریب کے آخر میں ملک و ملت کی ترقی 249 خوشحالی 249 امن و سلامتی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی.