آرٹس کونسل اورڈیوکام کے اشتراک سے آٹھواں ماونٹین فیسٹول کا آغاز

آرٹس کونسل اورڈیوکام کے اشتراک سے آٹھواں ماونٹین فیسٹول کا آغاز

  

راولپنڈی( سٹی رپورٹر) پہاڑوں کے عالمی دن کے سلسلے میں آرٹس کونسل اورڈیوکام کے اشتراک سے آٹھواں ماونٹین فیسٹول کا آغازہوگیا ہے۔اسی سلسلے کی پہلی مصوری نمائش آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں منعقدہوئی ۔معروف کوہ پیما حسن جان نے ناہیدمنظور، ایگزیکٹوڈائریکٹرڈیوکام منیراحمد،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔پہاڑوں کی خوبصورتی کونمایاں کرنے کے لیے 50 سے زائدفن پارے نمائش میں رکھے گئے تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن جان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیامیں پاکستان کے مثبت امیج کے لیے سیاحت کوفروغ دینا ناگزیرہے۔ناہیدمنظورنے کہا کہ عالمی طورپرپاکستان کی خوبصورتی کا اجاگرکرنے کے لیے ایسے پروگرامزبہت اہمیت کے حامل ہیں۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ کونسل نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹرڈیوکام منیراحمدکا کہنا تھا کہ ماونٹین فیسٹیول کے تحت آٹھ روزتک مختلف تقریبات کا انعقادہوگا تاکہ پہاڑوں کی اہمیت کواجاگرکیا جا سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -