جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زونل اُمراء کا انتخاب مکمل

جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زونل اُمراء کا انتخاب مکمل

راولپنڈی( سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زونل اُمراء کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے نئے اُمراء کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔ ضلعی ناظم انتخاب اور جنرل سیکرٹری سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عزیر حامد کے اعلان کے مطابق سیشن2019.20 کے لئے حاجی یار محمد امیر جماعت اسلامی پی پی 11 ٗ رضا محمد چوہدری امیر جماعت اسلامی پی پی 14 ٗنعیم ارشد اعوان امیر جماعت اسلامی پی پی 15 ٗسید ارشد فاروق امیر جماعت اسلامی پی پی 16 ٗقاضی محمد ظہیر امیر جماعت اسلامی پی پی 17 اور محمد شبیر میر امیر جماعت اسلامی پی پی 18 منتخب ہوئے ہیں ۔نومنتخب زونل اُمراء کے حلف کی تقریب 6 دسمبر بروز بدھ 4 بجے سہ پہر ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں ہوگی۔امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ سید عارف شیرازی نو منتخب زونل اُمرا ء سے حلف لیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر