ڈاکٹر رفیق احمد کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی کا عہدہ سنبھالنے پر گلدستہ پیش

ڈاکٹر رفیق احمد کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی کا عہدہ سنبھالنے پر گلدستہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( سٹی رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز راولپنڈی اسلام آباداور نارتھ پنجاب کے وفد نے پریذیڈنٹ پی اے ایف پی ڈاکٹر منظو ر احمدکی قیادت میں ڈاکٹر رفیق احمد کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی کا عہدہ سنبھالنے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔وفد میں وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر شہزاد طاہر ،چیف آرگنائزر ڈاکٹر وسیم احمد ،کوآرڈنیٹر سلیم اختر شامل تھے ۔پریذیڈنٹ پی اے ایف پی ڈاکٹر منظو ر احمدنے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈاکٹر رفیق احمد کو فیملی فزیشنزر راولپنڈی کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اور فیملی فزیشنزکی خدمات کے بار ے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فیملی فزیشنز فری میڈیکل کیمپ لگانے کے ساتھ ساتھ مستحق افراد کوبہترین فری طبی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام مختلف موذی امراض کے متعلق آگاہی سمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں شہریوں کو موذی امراض سے بچاؤاور حفاظتی تدابیر کے بارے میں بتایا جاتا ہیں۔ عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر ادا کر تے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رفیق احمد نے پریذیڈنٹ پی اے ایف پی ڈاکٹر منظو ر احمد کی قیادت میں آنے والے وفد کا شکریہ ادا کیا اور پی اے ایف پی کی کوششوں کو سراہااور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ فیملی فزیشنز ڈاکٹرز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی تمام کوشش بروئے کار لائیں گے ۔