نارووال ، دکان کے تنازعہ پر فریقین میں جھگڑا ، فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق ، 7زخمی

نارووال ، دکان کے تنازعہ پر فریقین میں جھگڑا ، فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق ، ...

  

نارووال (نمائندہ خصوص )شکرگڑھ کے نواحی علاقے کوٹ نیناں کے مین بازار میں دکان کے تنازعہ پر فریقین میں جھگڑا۔3 مسلح مشتعل افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے نویں کلاس کا طالب علم موقع پر جاں بحق۔2 طالب علموں سمیت 7 افراد زخمی۔3 کی حالت تشویشناک ،تفصیل کیمطابق شکرگڑھ کے نواحی قصبہ کوٹ نیناں میں دکان پر قبضہ کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا،3مشتعل مسلح افراد نے مین بازار مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،جھگڑے کے دوران قریبی نجی سکول سے طالب علموں کو چھٹی ہوئی تو دیگر راہگیر سمیت سینکڑوں طالب علم بھی جھگڑا دیکھتے میں مصروف ہوگئے۔اسی اثناء میں مشتعل افراد نے پسٹل اور بندوق سے اندھا دھند فائرنگ کر د، جس کے نتیجے میں 9ویں کلاس کا طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔دکاندار اور 2 راہگیرطالب علموں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مقامی تاجروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا،پولیس حسب روایت تاخیر سے پہنچی تو مقامی بازار کے تاجروں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور نعش کو سڑک میں رکھ کر احتجاج کیا جا رہا ہے،مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک پولیس سے مذاکرات سے انکار کردیا ہیڈی ایس پی پولیس سرکل ملک خلیل احمد کے مطابق واقعہ کی تفتیش شروع ہے۔لواحقین کی درخواست پر ملزمان کو جلدگرفتار کر لیا جائے گا،

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -