02انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان سمیت 10اشتہاری مجرمان کو گرفتار

02انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان سمیت 10اشتہاری مجرمان کو گرفتار

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان سمیت 10اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان عابد اور فدا ، تھانہ گوجرخان پولیس نے اشتہاری مجرم عقیل ، تھانہ جاتلی پولیس نے اشتہاری مجرمان ساجد ، نجیب ، شہزاد ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اشتہاری مجرمان ارسلان ، حمزہ ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے اشتہاری مجرم وحید اور تھانہ صادق آباد پولیس نے اشتہاری مجرم سلطان کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر