نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال تشویشناک ہے،مکیش کمار چاولہ

نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال تشویشناک ہے،مکیش کمار چاولہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائزاینڈٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال انتہائی تشویشناک ہے اور نئی نسل کو اس زہر سے بچانے کے لئے ہمیں ہر ممکن اقدا ما ت کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکریٹری ایکسائزاینڈٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالرحیم شیخ، ڈائریکٹرجنرلز شبیر احمد شیخ، شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور کراچی بالخصوص پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں اور ان کے گردونواح میں طلبہ کو منشیات فراہم کر نے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کے لئے مستعد افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئیں ہیں۔ جس کے بہترنتائج سامنے آ رہے ہیں ۔صو با ئی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے محکمے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے افسرا ن کو ہدایت دیں کے و ہ سندھ کی سرحدوں پر قائم ایکسائز چیک پوسٹ پر تربیت یافتہ اور مستعد افسران کو تعینات کریں تاکہ صوبے میں منشیات کو آنے سے روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فرا ہم کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ ہماری نئی نسل کو اس مہلک زہر سے محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے لئے تمام ا سٹیک ہولڈرز بشمول اساتذہ، والدین ،میڈیا اور دیگر متعلقہ افراد کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس مہلک زہر سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -