پی پی رہنماؤں کے اقامے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

پی پی رہنماؤں کے اقامے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست بعض وکلا کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ بعض وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے ناراضگی اظہار کیا۔ عدالت نے حق نواز تالپور اور دیگر وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کی تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -