جاوید حنیف و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جاوید حنیف و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کے پی ٹی میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کے پی ٹی میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کے کرپشن ریفرنس میں ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ریفرنس میں رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف، رف اختر فاروقی اور محمود شریف، امیر علی بروہی اور حاجی محمد سپراس شامل ہیں۔ملزمان نے بعد از وقت گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ نیب کے مطابق جاوید حنیف پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ پورٹ اینڈ شپنگ میں 940 غیر قانونی بھرتیاں کی گئی۔ ملزم نے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر کی مدد سے غیر قانونی بھرتیاں کیں۔ بھرتیوں میں کے پی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ اشتہارات کے بغیر بڑے پیمانے پر بھرتیاں کی گئیں۔ ملزم نے بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا۔ غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو 2 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -