نعمت رندھاوا قتل کیس،گواہ پر وکیل صفائی کی جرح مکمل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پراسیکیوٹر نعمت علی رندھاوا قتل کیس میں پولیس اہلکار کے گواہ پر وکیل صفائی کی جرح مکمل، آئندہ سماعت دیگر وکلا جرح کرینگے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پراسیکیوٹر نعمت علی رندھاوا کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان یو نٹ 178 کے ایم کیوایم کارکن کاظم عباس رضوی اور نعمان عدالت میں پیش کیا گیا۔ کانسٹیبل اومیش کے بیان پر ملزم کے وکیل محمد جیوانی ایڈوکیٹ نے جرح مکمل کرلی۔آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا گواہ کے بیان پر جرح کرینگے۔ عدالت نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے مقدمہ میں ایم کیو ایم کے 3 مفرور دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دے رکھا۔ مفرور ملزمان میں عزیز اللہ، عبداللہ عرف دانش، غفران عرف سندھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ستمبر 2013میں نارتھ ناظم آباد میں ولی خان بابر قتل کیس کے پراسیکیوٹر نعمت علی رندھاوا کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ فائرنگ سے مقتول کا بیٹا توقیر رندھاوا بھی زخمی ہوا۔