کے ڈی اے پائپ فیکٹری کی بندش باعث تشویش ہے،وقار مہدی

کے ڈی اے پائپ فیکٹری کی بندش باعث تشویش ہے،وقار مہدی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن اینڈ انکوائریز وقار مہدی کا کہنا ہے کے ڈی اے نے شہر کراچی کی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کیا۔وزیر اعلی چاہتے ہیں کہ کے ڈی اے ایک بار پھر بہترین ادارہ بنے مگر کے ڈی اے کی پائپ فیکٹری کی بندش پر باعث تشویش ہے۔ ان باتوں کا اظہار وقار مہدی نے کراچی ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے دورے کے موقع پر اجلاس کی صدارت اور کے ڈی اے پائپ فیکٹری اور مختلف ترقیاتی کاموں کے انسپیکشن کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ انسپیکشن اینڈ انکوائریز کے چئیرمین سبحان میمن، کے ڈی اے کے ڈی جی سمیع صدیقی سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وقار مہدی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے کی فیکٹری کا بنا پائپ پاکستان کا بہترین پائپ تھا۔ اور میرے خوائش ہے کہ اس دارے کی بند فیکٹری دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو۔ کے ڈی اے کا کرشنگ اور پائپ فیکٹری چلا کر محکمے کو مالی طور پر مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں پبلک ہاوسنگ اسکیمز کی اشد ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد رہائشی سہولیات فراہم کی جاسکیں وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کے ڈی اے لینڈ ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل نہ ہونا مسائل پیدا کررہا ہے۔ کے ڈی اے شہریوں کی ملکیت کو جلد از خلد ڈیجیٹل کرے۔ وزیر اعلی شہریوں کے گھروں اور پلاٹوں کا ریکارڈ جلد سے جلد ڈیجیٹل ہوتا دیکھنا چایتے ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو پارک کے اطراف کے رہایشیوں کی شکایت پر وقار مہدی نے کے ڈی اے افسران کا شہید بینظیر بھٹو پارک آنے والوں کی سہولت کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کو کہا جس پر ادارے کے ڈی جی نے بوٹ بیس کے پاس پیڈسٹرین برج بنوانے کے لیے افسران سے تجاویز طلب کیں۔ اجلاس کے بعد وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن اینڈ انکوائریز وقار مہدی اپنے افسران اور کے ڈی اے کے عملے کے ساتھ ادارہ ترقیات کراچی کی پائپ فیکٹری پہنچے جہاں انھوں نے متعلقہ افسران سے فیکٹری کی بندش اور مسائل پر بات کی۔ جس کے بعد انھوں نے گجر نالے اور پیپلز چورنگی مزار قائد پر پہنچ کر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اور کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -