آرٹس کونسل کراچی کو علم و ادب کا گہوارہ بنائیں گے،نجم الدین شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کراچی کو علم و ادب کا گہوارہ بنائیں گے ۔عالمی اردو کانفرنس میں کراچی کے ادیبوں اور شعراء کو حقیقی نمائندگی دی جائے گی ،خواتین اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انجینئر نجم الدین شیخ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا پینل آرٹس کونسل کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گا اور اس مرتبہ آرٹس کونسل کے ممبران حقیقی تبدیلی لانے کا باعث بنیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد ہو ،ہمیں امید ہے کہ اس الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر ضابطہ اخلاق کا جلد اعلان کریں گے ۔انہوں نے کمشنر کراچی کی جانب سے ووٹرممبران کے لیے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دینے کے فیصلے کو سراہا