پاکستان نیشنل ہیلتھ ویژن 2025پر پبلک ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد

پاکستان نیشنل ہیلتھ ویژن 2025پر پبلک ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کے خودمختار رکن گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ (گرین اسٹار) نے آج اسلام آباد میں منعقدہ نویں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس میں بطور اسپانسر شرکت کی۔ اس سال منعقدہ کانفرنس کا موضوع ’’لوکل ٹو گلوبل ( Local To Global)‘‘ تھا اور صحت سے تعلق رکھنے والے مسائل کے حوالہ سے سرمایہ کاری پر لینسٹ کمیشن کی اسٹڈی کے حوالہ سے بات کی گئی۔اس کانفرنس کا اہتمام منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن نے ہیلتھ سروسز اکیڈیمی کے تعاون سے کیا تھا۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر اداروں میں پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل ، سکھ انیشیاٹیو اور امن ہیلتھ شامل تھے۔’’لوکل ٹو گلوبل ( Local To Global) کے عنوان سے اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصدفیملی پلاننگ اہداف کے حصول میں کمی، اسکول نہ جانے والے بچوں، بالخصوص لڑکیوں، کی تعلیم اور یوتھ اسکلزکے فروغ کے ذریعہ آئندہ نسلوں پر سرمایہ کاری، صنفی مسائل کے حوالہ سے صنفی تناسب میں کمی، اولڈ ایج سیکیورٹی کے لیے ادارتی سپورٹ کی حمایت اور انسانی وسائل کی طویل المیعاد ترقی کے لیے مخصوص کیے جانے والے وسائل میں اضافہ کے لیے بحث کا آغاز کرنا اور پالیسی کی سمت متعین کرنا تھا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر سید عزیز الرَب نے کہا،’’صحت میں بہتری اور عدم مساوات میں کمی کے لیے عالمی کوششوں میں اضافہ کی ضرورت ہے۔اپنے نیشنل ہیلتھ ویژن 2025 کے ذریعہ پاکستان ہرشخص کے لیے صحت کے حصول اور عدم مساوات میں کمی کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے لیے وقت آگیا ہے کہ ہم جو کچھ حاصل کرچکے ہیں اس کا جائزہ لیں اور ممکنہ سمتوں اور حل کی نشاندہی کریں تاکہ کوششوں میں اضافے کے ساتھ عوامی صحت سے تعلق رکھنے والی عالمی ترجیحات پورا کر سکیں۔ ہمیں اس کانفرنس میں شرکت پر فخر ہے جس سے عالمی، علاقائی اور مقامی سبق حاصل ہوئے ہیں اور ایک راستہ متعین کیا ہے جس سے پاکستان میں فیملی پلاننگ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔‘‘ہیلتھ سروسز اکیڈیمی کیبنٹ ڈویژن، حکومت پاکستان کے تحت کام کرتی ہے اور پبلک ہیلتھ پروفیشنلز کو تربیت فراہم کرتی ہے اور اب پاکستان میں پبلک ہیلتھ کا اہم ادارہ بن چکی ہے جو مستقبل قریب میں مزید تربیتی پروگرام منعقد کرنے اور ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جن سے تعلیم، تحقیق اور پالیسی سازی میں مہارت پید ا ہو سکے۔