پروین رحمان قتل کیس ، گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پروین رحمان قتل کیس ، گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں مقتولہ کی بہن دیگر گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کراچی سینٹرل جیل میں خصوصی عدالت کے روبرو اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان رحیم سواتی و دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقتولہ کی بہن دیگر گواہان کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے مقتولہ کی بہن سمیت 3سے زائد گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے گواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے مفرور ملزمان نور محمد اور احسان الدین کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ پروین رحمن کو 13 مارچ 2013 میں آفس جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -