ایل ایم کے ٹی اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایپ فیکٹری کا آغاز

ایل ایم کے ٹی اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایپ فیکٹری کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)مقامی ٹیکنالوجی کمپنی ایل ایم کے ٹی نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ پاکستان میں ایپ فیکٹری (آپرینٹس شپ فیکٹری) کے آغاز کیلئے اتحاد کرلیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل مہارتوں، کوڈنگ اہلیت اور نوجوان آئی سی ٹی گریجویٹس کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ نئے ایل ایم کے ٹی سپارک پروگرام کا حصہ بنتے ہوئے ایپ فیکٹری ہر چھ ماہ کے اندر 30 آپرینٹس کو بھرتی کرے گی اور انہیں صنعتی پراجیکٹس کے کام پر سینئر سافٹ ویئر ٹیکنیشنز کے ساتھ مامور کرے گی۔ پروگرام کی گریجویشن کے بعد آپرینٹس جدید سافٹ ویئر حل کو مکمل طور پر ڈیزائن اور نافذ کر سکیں گے اور ایل ایم کے ٹی اور مائیکرو سافٹ پارٹنرز نیٹ ورک دونوں کے ذریعے روزگار تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ پوری دنیامیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، آج کی کارکردگی کا مکمل دارومدار اکّیسویں صدی کی جدید قابلیت کے حصول پر ہے، جن میں کمپیوٹرز کی کوڈنگ(Coding)اور ڈیٹا اینالیٹکس (Data Analytics) نہایت اہم ہیں۔ یہ بات LMKT کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر - عاطف رئیس خان نے جدید ٹیکنالوجی کی تعارفی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ایل ایم کے ٹی کے نائب صدر برائے انفارمیشن ریسورس مینجمنٹ مین انور نے اس موقع پر کہا کہ جیسا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہی ہے اور اس میں آپ کس طرح روزگار کے حامل ہو سکتے ہیں یا آپ کا کاروبار کوڈنگ اور ڈیٹا اینالائٹکس جیسی اکیسویں صدی کی صلاحیتوں کی سطح پر کس طرح مضبوطی سے انحصار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ فیکٹری کے ذریعے ایل ایم کے ٹی سپارک کا مقصد ای گورننس اور ایگری ٹیک سلوشنز کی ترقی کی حامل انڈسٹری کی جدتوں کو فروغ دیتے ہوئے ان صلاحیتوں کی تعمیر اور نوجوان کے روزگار کو بہتر بناتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنا ہے۔