پاکستان کا بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنا افسوسناک ، امریکہ

پاکستان کا بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنا افسوسناک ، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ نے پاکستان میں غیر سرکاری تنظیموں کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ تنظیمیں پاکستان میں ا ہم کام انجام دے رہی ہیں،پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ میں بین الاقوامی این جی اوز کا اہم کردار رہا ہے، امریکہ بین الاقوامی این جی اوز کے پاکستان میں کردار کو اہم سمجھتاہے جبکہ ہم پاکستان کی انٹرنیشنل پارٹنرز کے اشتراک سے عوام کے اچھے مستقبل کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناورٹ نے کہا پاکستا ن میں18غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا غیر سرکاری تنظیمیں پاکستان میں اہم کام انجام دے رہی ہیں، و ہاں کے بہترمستقبل کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے، یہ غیرسرکاری تنظیمیں پاکستانی اداروں کے اشتراک سے حادثات سے نمٹنے سمیت انسانی حقوق کیلئے کام اور پاکستان میں عوام کو روزگار فراہم کرکے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ہیتھر ناورٹ نے کہا پاکستان میں کام کرنے پر غیر سرکاری تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ تنظیمیں پاکستانی بچوں کی زندگیاں بہتر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
امریکہ