انسانی حقوق کی فراہمی حکومت کی واضح پالیسی ہے، سلطان محمد

انسانی حقوق کی فراہمی حکومت کی واضح پالیسی ہے، سلطان محمد

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر قانون سلطان محمد خان نے یو این ڈی پی کے زیر اہتمام ہیومن رائٹس پالیسی خیبر پختونخوا کی تعارفی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں اپنے خطاب کے دوران وزیر قانون نے کہا کہ انسانی حقوق کی فراہمی ہماری حکومت کی واضح پالیسی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کاوشوں کے بعد بل برائے گھریلوتشدد مشکلات کے باوجود کابینہ اجلاس سے پاس کرایاگیاہے اور جلد از جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے یہ کہا کہ پولیس ایکٹ میں ترمیم پر بھی نظر ثانی جاری ہے تا کہ اسمیں ایسے ترامیم لائی جائیں جن سے زیر حراست مجرموں پر تشدد کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور حقوق انسانی کو پا مالی سے بچایا جاسکے ۔وزیر قانون نے تعلیمی نصاب میں "حقوق انسانی "کے نام سے مضمون کو متعارف کرانے کی تجویز کو بھی سراہا اور کہا کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سے بھی میری بات ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جتنا جلد ہو سکے محکمہ تعلیم سے اس موضوع پر ملاقات کرونگا۔خطاب کے دوران وزیر قانون نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت تمام لوگوں سے تجاویز کا خیر مقدم کریگی جس سے حقوق انسانی پالیسی میں مدد مل سکے آخر میں وزیر قانون نے یو این ڈی پی کی کوششوں کی تعریف کی اور تمام آنے والے شرکاء اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -