پشاور ٹاؤن ون ،تجاوزات سے پاک ماحول کیلئے حکمت عملی تیار
پشاور( سٹی رپورٹر) پشاور ٹاؤ ن ون میں تجاوزا ت سے پاک و صاف کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی ہے ٹاؤن ون کے حدود میں بھاری مشینیر ی کے ذریعے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ تجاوزات میں گرفتار ہونے والے دکانداروں کو ای ٹکٹنگ کے ذریعہ بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے، جرمانہ اداکرنیوالوں کے خلاف عدالتی کاررروائی ہوگی اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹاؤن ون کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم ٹاؤن زاہدندیم نے ٹی ایم او سلیم خان، ٹی او آر رحمان خٹک، اے ٹی او آر ایاز خان درانی ، چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل حسین اور ڈیمالشنگ سٹاف نے شرکت کی اجلاس میں ناظم ٹاؤن ون زاہدندیم نے کہاکہ پشاور کو تجاوزات سے پاک کیاجائیگا اس حوالے سے فیصلہ کیاگیا کہ ٹاؤن ون کے حدود میں تمام بازاروں کے صدور کو بذریعہ میڈیا اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ تمام دکانداروں کو تنبیہ کرے کہ وہ اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں اور کسی قسم کے تجاوزات کرنے سے گریز کریں ،اس حوالے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام بازاروں میں چار ، چار بینر لگائیں جائینگے اور جس میں تجاوزات ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے لکھے جائینگے ، اس سلسلے میں ناظم ٹاؤن ون نے ٹی ایم او کو ڈیمالشنگ سٹاف زیادہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور فور ڈیمالشنگ سٹاف کی کو تیاررہنے کی بھی ہدایت کی اس سلسلے میں تجاوزت ختم کرنے میں کسی بھی ناخوشگوار معاملے سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ کمشنر پشاور ، ڈپٹی کمشنر پشاور ،سی سی پی او رتما م تھانوں کو بھی مراسلے جاری کئے جائینگے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور میں تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن شروع کیاجائیگا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی اور کسی کی سفارش قبول کی جائیگی انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اس سلسلے میں ناظم ٹاؤن ون نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں تاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں آپکے قیمتی سامان کا ضیاع نہ ہوں انہوں نے تمام دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ ا س سلسلے میں تجاوزت کرنے سے گریز کریں ناظم ٹاؤ ن ون نے کہاکہ تجاوزات میں گرفتار ہونے والے دکانداروں کو E Tick etingای ٹکنٹگ کے ذریعہ بھاری جرمانے کئے جائینگے اور جرمانہ اداکرنے کی صورت میں عدالتی سخت کاررروائی کی جائیگی ۔