بونیر،ضمنی بلدیاتی انتخابات ،6 جماعتوں میں اتفاق رائے

بونیر،ضمنی بلدیاتی انتخابات ،6 جماعتوں میں اتفاق رائے

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع نائب ناظم یوسف علی خان اور اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان کی کو شیشوں سے 23 دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں چھ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفا ق رائے ہو گیا ۔ایک ضلعی اور دو تحصیل نشستوں پر متفقہ امیدواران کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔یونین کو نسل گاگرہ تحصیل نشست پر حاجی سرور خان ۔یونین کونسل ایلئی کے تھصیل نشست پر اے این پی کے عمرفاروق جبکہ یونین کونسل ملک پور کے ڈسٹرکٹ نشست پر جماعت اسلامی کے اکبر حسین اتحاد کے امیدوار ہوں گے ۔اس سلسلے میں ضلع نائب ناظم کے دفتر میں جماعت اسلامی ۔اے این پیْ ۔مسلم لیگ ن ۔پاکستان پیپلز پارٹی ۔قومی وطن پارٹی اور عوامی ورکرز پارٹی پر مشتمل چھ جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان ۔مسلم لیگ ن لیگ نے شاہ بحت روان خان ایڈوکیٹ ۔قومی وطن پارٹی کے حمیدالرحمان ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے جوہر علی خان ۔جماعت اسلامی کے عالم خان اور میاں سید لائق باچا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ جماعتوں کا اتحاد اصل میں بونیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہے ۔ائندہ بلدیاتی الیکشن میں اتحاد کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہم یونین کونسل کی سطح پر تمام پارٹیوں کی مشاور ت سے لائحہ عمل طے کریں گے ۔اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ہم سب مل کر کوشیش کریں گے ۔انہوں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھ جماعتوں کے اتحاد سے بغاوت کرکے اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بونیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سیاست سے بالاتر ہوکر کام کریں گے ۔اس موقع پر اتحاد کے امیدواروں عمر فاروق ۔حاجی سرور خان اور اکبر حسین بھی موجود تھے ۔اجلاس میں عوامی ورکرز پارٹی کے مرحوم قائید فانوس گوجر کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعاکی گئی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -