اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر حیدر خان ہوتی کا دورہ مٹہ

اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر حیدر خان ہوتی کا دورہ مٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کا دورہ مٹہ اپنے دورے میں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق خاتون ممبر صوبائی اسمبلی یاسمین پیر محمد خان کی شوہر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر ممبر قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی اپنے ایک مختصر دورے پر مٹہ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے گذشتہ روز انتقال ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کی سابق خاتون ممبر صوبائی اسمبلی یاسمین پیر محمد خان کی شوہر ڈاکٹر اسماعیل خان کے وفات پر فاتحہ خانی کی دونوں لیڈر کچھ وقت غمزداہ خاندان کیساتھ رہے اس موقع پر پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ایمل ولی خان ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان سابق ضلعی صدر شیرشاہ خان صلاح الدین خان اوردیگر قائدین بھی موجود تھے