ضلع کونسل اراکین اعزازیہ ،نیب ایک بار پھر متحرک

ضلع کونسل اراکین اعزازیہ ،نیب ایک بار پھر متحرک

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع کونسل پشاورکے اراکین کیلئے مقررکردہ متنازعہ اعزازیہ کی تحقیقات کیلئے نیب ایک بارپھرمتحرک ہوگئی ہے نیب کے تفتیشی آفیسرنے کونسل میں قائدحزب اختلاف اورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئرمین سعیدظاہرایڈوکیٹ اورکمیٹی کے دیگراراکین کوآج نیب دفترصبح نوبجے طلب کرلیاہے نیب طلبی کی اطلاع ملتے ہی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اکاؤنٹ برانچ میں کھلبلی مچ گئی پی اے سی چےئرمین اوراکاؤنٹ آفیسرکے درمیان صلاح ومشورے ہوئے نیب طلب کےئے جانے والے دیگرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین میں لیاقت خان اورعبدالمالک شامل ہیں یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ ضلع کونسل کے اراکین کوملنے والاماہانہ اعزازیہ کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے ضلع ناظم کے اس اقدام کیخلاف سابق ضلعی کونسلرنورولی خلیل نے نیب پشاوراورچےئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کوتحریری درخواست کے ذریعے ضلع ناظم کیخلاف کااروائی کرنے کی استدعاکی تھی جس پرنیب نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع ناظم کوطلب کیاتھالہٰذاضلع ناظم محمدعاصم خان نے گزشتہ مہینوں نیب پشاورکی ٹیم کے سامنے روبروپیش ہوکراپنابیان پہلے ہی قلمبندکروادیاہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -