بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ
بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی،56ہزار462ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے ۔الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام 60 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔سکیورٹی کیلئے پولیس،لیویز،ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے ۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ضلع کیچ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ضمنی انتخابات میں 12امیدوارمدمقابل ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی کے رشید رند، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے میجر (ر) جمیل دشتی اور نیشنل پارٹی کے فدا دشتی میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالرؤف رند کامیاب ہوئے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے دوہری شہرت پر ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ