عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں ، شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکاحصہ ہے،مریم اورنگزیب

عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں ، شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ ...
عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں ، شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکاحصہ ہے،مریم اورنگزیب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں ، شہباز شریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکاحصہ ہے،اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ شہبازشریف نے کیاکیاہے۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سودن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے ،علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔ان کو پچھلے دروازے سے این آر او دےدیاگیا۔

ان کا کہناتھاکہ لیگی قیادت دوسال سے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہی ہے،ہم صبح، دوپہر، شام عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کینسر کے مریض رہے ہیں ان کے چیک ضروری ہیں ،شہباز شریف کے طبی معائنے کیلئے دوہفتے بعدبورڈ تشکیل دیاگیا،شہباز شریف کے کام کی دنیامیں مثالیں دی جاتی تھیں ۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ آج کسان اور عوام مشکل میں ہیں،کسانوں کی فصلیں سوکھ رہی ہیں، کدھر ہیں بزدار صاحب۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -