ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( جمعرات)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( جمعرات)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( جمعرات)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 دسمبر06  جمعرات۔ آج شریک محبت کے ساتھ فرصتی لمحات میں ملاقات تنائو کا شکار ہو جائے گی اور کوئی مبہم سی نوعیت ناک میں دم کر کے رکھ دے گی۔ اضافی رقم ملنے یا عارضی ترقی کے مواقع ملیں گے۔

برج ثور

 دسمبر06   جمعرات۔ دوست احباب اور عزیز رشتہ داروں میں عزت و شہرت کی وجہ سے چرچا ہوگا۔ وراثتی مسائل حل ہوسکیں گے تاہم تعلیمی اور علمی معاملات تعطل کا شکار ہونگے۔صحت جسمانی متاثرہو سکتی ہے۔

برج جوزا

 دسمبر06 جمعرات۔ کسی قلبی معاملہ میں اچانک تنائو آنے کی وجہ سے حرکت قلب متاثر ہو سکتی ہے جو کسی قیمتی شے کی خریداری اور خوشگوار مالی ترقی کے اختتام کو ناقابل فراموش یادوں میں تبدیل کر جائے گی۔

برج سرطان

 دسمبر06 جمعرات۔ آج کا دن خصوصی طور پر شاپنگ کیلئے بہتر ہے اور مالی امور کے لئے عمومی طور پر بہتر ہے۔ اگر کوئی رکاوٹ یہ بتائے کہ آپ راستے سے ہٹے ہوئے ہیں تو سمجھداری سے راستہ ہموار کر لیں۔

برج اسد

 دسمبر06 جمعرات۔ خریداری کے سودے میں مشکلات حائل ہو سکتی ہیں یہ فیصلہ تو کر لیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں لیکن معاملہ آج ملتوی کر دیں تو بہتر رہے گا۔سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج سنبلہ

 دسمبر06 جمعرات۔ کچھ افراد سیر و تفریح سے لطف اندوز ہونگے اور کچھ افراد رومانس کے مستقبل کے لئے حیران کن پلاننگ اور پروگرام بنائیں گے۔ کچھ افراد مستقبل کیلئے اچھی نصیحت حاصل کر لیں گے۔

برج میزان

 دسمبر06 جمعرات۔ بچوں کے معاملات سلجھائیں اور کچھ وقت شریک حیات کے لئے رکھیں۔کسی تفریحی مقام پر اجنبی شخصیت سے ملاقات فائدہ مند ہوگی۔ کاموں میں مصروفیت بڑھے گی۔

برج عقرب

 دسمبر06 جمعرات۔ دوست احباب مفید مشوروں سے نوازیں گے۔ مالی معاملات‘ قرضوں کی درخواست‘ کاروباری ڈیل یا آمدن سے زیادہ خرچ کے معاملات سے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

برج قوس

 دسمبر06 جمعرات۔ قریبی دوست احباب کیلئے تحفہ تحائف خریدیں‘ ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کے متوقع بجٹ کو متاثر کرے تاہم تعلقات میں بہتری کے لئے یہ قدم بہتر ہو گا۔ عزیز رشتہ داروں سے دعوت کا پروگرام بنائیں۔

برج جدی

 دسمبر06 جمعرات۔ آپ نے توجہات کا مرکز مثبت سوچ کو نہ رکھا تو ہدایات اور ابلاغ میں غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔ سسرالی عزیزوں سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔ خریداری میں احتیاط برتیں فضول خرچی سے بچیں۔

برج دلو

 دسمبر06 جمعرات۔ آج کا دن صفائی ستھرائی‘ ڈیکوریشن اور شاپنگ اور سفر کے لئے بہتر ہے لیکن یقین رکھیں کہ عملی طور پر براہِ راست طریقہ عمل اپنائیں ورنہ غیر واضح طریقہ مشکلات کا شکار کر سکتا ہے۔

برج حوت

 دسمبر06  جمعرات۔ شادی کے خواہشمند افراد کے لئے ابتدائی مراحل کا آغاز ہو سکتا ہے۔ وہ افراد جو اپنے حلقہ احباب میں ممتاز ہیں کچھ مخصوص امور میں دوسروں کی نسبت زیادہ کامیاب ہونگے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم