آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل،نیب کی ٹیم شہبازشریف کو لےکر احتساب عدالت پہنچ گئی

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل،نیب کی ٹیم شہبازشریف کو لےکر احتساب عدالت پہنچ گئی
آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل،نیب کی ٹیم شہبازشریف کو لےکر احتساب عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو لے کر احتساب عدالت پہنچ گئی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت کے باہر جمع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر لے کر احتساب عدالت پہنچ گئی، نیب کی جانب سے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار شہبازشریف کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی جائیگی ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے ،کارکنوں کی جانب سے شہبازشریف کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ28 نومبرکو شہبازشریف کا 9روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور