لاہور ہائیکورٹ ، عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ ، عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست خارج
لاہور ہائیکورٹ ، عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست خارج

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ این اے 95 میانوالی کے ایک ووٹر نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت پراٹھائے گئے اعتراضات مسترد کردیے اور درخواست خارج کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور