فرانس میں موجود پاکستانی شہری گرفتار، انتہائی سنگین الزام لگ گیا

فرانس میں موجود پاکستانی شہری گرفتار، انتہائی سنگین الزام لگ گیا
فرانس میں موجود پاکستانی شہری گرفتار، انتہائی سنگین الزام لگ گیا

  

پیرس(ویب ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیورسٹی کی خاتون ٹیچر کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مشتبہ شخص نے پیرس کے نواحی علاقے میں یونیورسٹی کے باہر ایک خاتون ٹیچر کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا تھا، 66 سالہ مقتولہ مقامی یونیورسٹی میں انگلش کی ٹیچر تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹیچر کے حلق میں چھرا گھونپ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ، مشتبہ شخص بھی اسی یونیورسٹی کا سابق طالبعلم ہے جس میں مقتولہ پڑھاتی تھیں۔پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی ملزم کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں، پولیس کا یہ کہنا ہے کہ ملزم 1981 میں پاکستان میں پیدا ہوا تھا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی