ن لیگ نے احتساب عدالت کے باہر منصوبے کے تحت صورتحال خراب کی، ہم ماڈل ٹاﺅن جیسی حرکت نہیں کریں گے: فیاض الحسن چوہان

ن لیگ نے احتساب عدالت کے باہر منصوبے کے تحت صورتحال خراب کی، ہم ماڈل ٹاﺅن ...
ن لیگ نے احتساب عدالت کے باہر منصوبے کے تحت صورتحال خراب کی، ہم ماڈل ٹاﺅن جیسی حرکت نہیں کریں گے: فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے طے شدہ منصوبے کے تحت احتساب عدالت کے باہر صورتحال خراب کی گئی۔ ان کی کوشش ہے کہ ماڈل ٹاﺅن جیسا کام ہوجائے تاکہ اسے دکھا کر حکومت کو ظالم ثابت کیا جاسکے لیکن ہم ایسا کچھ نہیں ہونے دیں گے۔
احتساب عدالت لاہور کے باہر کی صورتحال کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جے آئی ٹی کے فیصلے کے باعث یہ پریشان ہیں ۔ احتساب عدالت کے باہر ماڈل ٹاؤن جیسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی، آل شریف کی چھتری تلے ماڈل ٹاؤن میں جو کچھ ہواہم اسے نہیں دہرائیں گے، ان کی کوشش ہے کہ اس قسم کی کوئی بات ہوجائے تاکہ یہ اسے دکھا کر کہہ سکیں کہ دیکھیں کتنا ظلم ہورہا ہے لیکن ہم ایسا کچھ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت پولیس سے تصادم کی صورتحال پیدا کی کیونکہ آج صبح ہی حمزہ شہباز کا بیان چلا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو احتساب عدالت اور پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دیں گے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ آج اس موڈ میں ہیں کہ پولیس کے ساتھ لڑائی شروع کریں ، احتساب عدالت کے باہر موجود افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی،پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، ان افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کررہی ہے، پولیس کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سو سے 200 افراد موجود ہیں لیکن میڈیا کی جانب سے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔