اربوں کی چینی غائب کرنے کے کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی

اربوں کی چینی غائب کرنے کے کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث کچھ ...
اربوں کی چینی غائب کرنے کے کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بینکنگ کورٹ کراچی نے اومنی گروپ کی جانب سے اربوں کی چینی غائب کرنے کی کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کراچی میں اومنی گروپ کی جانب سے اربوں کی چینی غائب کرنے کی کیس کی سماعت ہوئی،نمر مجید ،مناہل مجیداورشوگر ملز کے ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔انور مجید کارڈیو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا،وکیل اومنی گروپ نے کہا کہ بینکوں سے 12 ارب کا معاہدہ طے نہیں ہو سکا ،نیشنل بینک کے علاوہ تینوں بینک معاہدے پر تیار ہیں،نیشنل بینک پورے پیسے کیلئے اصرار کر رہا ہے ۔

صائمہ مجید و دیگر کی بیرون ملک سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئیں،جونیئر وکیل نے کہا کہ اومنی گروپ کے سینئر وکیل راستے میں ہیں،عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی