کمرہ عدالت کے باہر پولیس اور وکلاءکے درمیان شدید تکرا رپھر شہبازشریف کھڑکی پر آئے اور کیا کہا ؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

کمرہ عدالت کے باہر پولیس اور وکلاءکے درمیان شدید تکرا رپھر شہبازشریف کھڑکی ...
کمرہ عدالت کے باہر پولیس اور وکلاءکے درمیان شدید تکرا رپھر شہبازشریف کھڑکی پر آئے اور کیا کہا ؟ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب نے شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کیاجہاں ن لیگ کے کارکنان بڑی تعداد میں عدالت کے باہر جمع ہوگئے  اور نعرے بازی شروع کردی۔ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں  تاہم کمرہ عدالت کے باہر سے انتہائی دلچسپ ترین خبر آ گئی ہے ۔

 ایک طرف تو ن لیگی کارکنان عدالت کے گیٹ کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور پولیس کے ساتھ معمولی جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں تاہم کمرہ عدالت کے باہر بھی پولیس اور وکلاءمیں کھینچاتانی ہوئی اور پولیس نے وکلاءکو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہ دی تو وہاں پر بھی شدید تکرار ہوئی اور شور شرابا ہوا جس کے باعث شہبازشریف کو خود میدان میں آنا پڑا اور انہوں نے کمرہ عدالت کی کھڑکی میں آکر باہر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بحث جار ی رکھے ہوئے وکلاءسے خاموشی کی درخواست کی اور واپس لوٹ گئے ۔

دوسری جانب عدالت کے باہر ن لیگ کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں جبکہ ن لیگی کارکنان مسلسل عدالت کے اندر داخل ہونے مسلسل کوشش کر رہے ہیں جس دوران پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا اور منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم ہجوم کی جانب سے پولیس پر انڈے اور پتھر بھی پھینکے کئے جبکہ اس دوران مریم اورنگزیب اپنی گاڑی میں موجود رہیں۔

مزید : قومی