تھرکول پاور پراجیکٹ نیب کو ارسال،سپریم کورٹ کا ڈاکٹر ثمرمبارک کیخلاف کارروائی کا حکم

تھرکول پاور پراجیکٹ نیب کو ارسال،سپریم کورٹ کا ڈاکٹر ثمرمبارک کیخلاف ...
تھرکول پاور پراجیکٹ نیب کو ارسال،سپریم کورٹ کا ڈاکٹر ثمرمبارک کیخلاف کارروائی کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھر کول منصوبہ مکمل نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے ڈاکٹر ثمر مبارک اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف نیب کو کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے تھرکول پاور منصوبہ سے متعلق کیس کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے حتمی رپورٹ پیش کر دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ثمر مبارک مند نے کہا تھا بجلی سے ملک کو مالا مال کردوں گا، جو اربوں روپے لگے انکا حساب کون دے گا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اب تک 4 ارب 69 کروڈ خرچ ہوئے، پونے پانچ ارب خرچ ہوئے لیکن بجلی پیدا نہیں ہوئی،چیف جسٹس نے کہا کہ تھرکول منصوبے کی جگہ سے لوگ سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ تھر کول پلانٹ پر صرف تین چوکیدار تھے، منصوبہ کے لیے فریبلیٹی سٹڈی اور منصوبہ بندی ناقص تھی، منصوبے کے حوالے سے پلاننگ کمیشن نے کردار ادا نہیں کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد کیوں خیال آتا ہے کہ منصوبہ درست نہیں۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ منصوبہ دو سال سے بند تھا لیکن کروڑوں کی خریداری جاری تھی، خدشہ ہے پہلے والے چار ارب بھی منصوبہ پر نہیں لگے ہوں گے۔2017کے بعد رقم کس کے کہنے پر جاری ہوئی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 4ارب 69 کروڑ ضائع ہو گیا، پیسہ ضائع ہونے کا ذمہ دار میرے سامنے ہے،ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ نے جائزہ لیکر فنڈز جاری کیے، جب فنڈز میسر ہوئے تو پلانٹ نہیں چل سکا، صرف اتنا کہا گیا کہ بجلی پیدا کر کے دکھاو، فنڈ بند ہونے کے بعد کوئلے سے گیس کیسے بناتے،۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جو ذمہ داران ہیں انکے خلاف کارروائی ہوگی، سمجھ نہیں آتی پلانٹس کا کیا کریں، وفاقی اور سندھ حکومت جائزہ لیں کیا منصوبہ چل سکتا ہے، چھ ہفتے میں سائنٹیفک سٹڈی کر کے فیصلہ کیا جائے۔ملازمین تنخواہوں کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، سپریم کورٹ نے تھر کول منصوبہ آزخود نوٹس نمٹا دیااورتھر کول منصوبہ نیب کو بھجوا دیا۔عدالت نے کہا کہ نیب آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں ثمر مبارک مند کےخلاف کاروائی کرے۔قومی خزانے سے منصوبے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -