پاکستان میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت، خوشخبری آگئی

پاکستان میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت، خوشخبری آگئی
پاکستان میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت، خوشخبری آگئی

  

سانگھڑ (ویب ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہروں سانگھڑ اور گمبٹ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سانگھڑ اور گمبٹ میں پی پی ایل کے دو کنوئوں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایک کنویں سے 18.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی جب کہ دوسرے کنویں سے 12 ملین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی۔پاکستان پیٹرولیم نے دونوں کنوئوں سے 317 بیرل یومیہ تیل نکلنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /سانگھڑ