سندھ میں کاغذوں پر منصوبے مکمل ہو جاتے ہیں، چیف جسٹس کا اعجاز جاکھرانی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا حکم

سندھ میں کاغذوں پر منصوبے مکمل ہو جاتے ہیں، چیف جسٹس کا اعجاز جاکھرانی ...
سندھ میں کاغذوں پر منصوبے مکمل ہو جاتے ہیں، چیف جسٹس کا اعجاز جاکھرانی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اعجازجاکھرانی کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کو تحقیقات کا حکم دیدیاچیف جسٹس ثا قب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب ڈی سی کی رپورٹ سے ہٹ کرتحقیقات کرے،سندھ میں کاغذوں پرمنصوبے مکمل ہوجاتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ نیب آزادانہ انکوائری کرے،بتائے کتنی خورد برد ہوئی،یہ بدترین کرپشن ہے،نیب تحقیقات کرکے کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اعجازجاکھرانی کرپشن کیس کی سماعت کی،سابق رکن قومی اسمبلی اعجازجاکھرانی عدالت پیش ہوئے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتناپیسہ اب تک کھا گئے ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم اثاثوں سے زائدآمدن کی تحقیقات کررہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات کرکے ریفرنس دائرکریں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ 648 سکولوں کے پیسے تھے صرف38 پرکام ہوا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ڈی سی کے پاس اختیارنہیں تھا،چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ڈی سی کی رپورٹ سے ہٹ کرتحقیقات کرے،سندھ میں کاغذوں پرمنصوبے مکمل ہوجاتے ہیں، نیب آزادانہ انکوائری کرے،بتائے کتنی خورد برد ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بدترین کرپشن ہے،نیب تحقیقات کرکے کارروائی کرے،ذمہ داران کے خلاف 3 ماہ میں کارروائی کی جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -