چاہتے ہیں اسلام آباد کی حدودکاتعین کیاجائے،چیف جسٹس پاکستان

چاہتے ہیں اسلام آباد کی حدودکاتعین کیاجائے،چیف جسٹس پاکستان
چاہتے ہیں اسلام آباد کی حدودکاتعین کیاجائے،چیف جسٹس پاکستان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مارگلہ پہاڑیوں کے درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ راولپنڈی اوراسلام آبادکی حد بندی سے متعلق کابینہ فیصلہ کرے،پنجاب اورکے پی کی حدوداسلام آباد کےساتھ ملتی ہے،چاہتے ہیں اسلام آباد کی حدود کاتعین کیاجائے،

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے مارگلہ پہاڑیوں کے درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ راولپنڈی اوراسلام آبادکی حد بندی سے متعلق کابینہ فیصلہ کرے،پنجاب اورکے پی کی حدود اسلام آباد کےساتھ ملتی ہے ،چاہتے ہیں اسلام آباد کی حدودکاتعین کیاجائے،باقی معاملات حکومت طے کرے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پتہ چلے رہائشی علاقے یاجنگل کس کی حدودمیں آتے ہیں؟سروے جنرل آف پاکستان کانقشہ دیکھ لیتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب،کے پی اوروفاق میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد