” آصف زرداری کی حیثیت اس نجومی سے زیادہ نہیں رہی جو ۔۔۔ “ فیاض الحسن چوہان کا چھکا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

” آصف زرداری کی حیثیت اس نجومی سے زیادہ نہیں رہی جو ۔۔۔ “ فیاض الحسن چوہان کا ...
” آصف زرداری کی حیثیت اس نجومی سے زیادہ نہیں رہی جو ۔۔۔ “ فیاض الحسن چوہان کا چھکا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق صدر آصف زرداری کو اس نجومی سے تشیبہ دے دی جو سڑک کنارے بیٹھ کر فال نکالتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ساڑھے تین سو ووٹ والی پارٹی رہ گئی ہے ۔ فالودے والے اور پپو نائی کے اکاﺅ نٹس آصف زرداری کے ہیں ، ایان علی وعدہ معاف بننے کیلئے تیار ہے ان کو اب اپنی پکڑ نظر آرہی ہے۔ آصف زرداری کی حیثیت اب سڑک کنارے فال نکالنے والے نجومی سے زیادہ نہیں رہی۔

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سپریم کورٹ نے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے، جے آئی ٹی ن لیگ کی چھیڑ بن چکی ہے ، ان کواب پھانسی نظرآرہی ہے۔ ن لیگ لاشوں پرسیاست کرناچاہتی ہے، احتجاج سے ن لیگ کے حصے میں بدنامی آئی، حمزہ شہباز کو اسمبلی بلایاتھا لیکن وہ عدالت کے باہر غنڈہ گردی کرنے چلے گئے،پولیس نے صبر و تحمل سے ان کی غنڈہ گردی کو برداشت کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -