سکیورٹی خدشات، آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار شہبازشریف کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیا

سکیورٹی خدشات، آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار شہبازشریف کو کیمپ جیل سے کوٹ ...
سکیورٹی خدشات، آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار شہبازشریف کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف کے مزید جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مستر دکر تے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو عدالتی حکم پر کیمپ جیل لاہور منتقل کردیا گیا تاہم سکیورٹی خدشات پر انہیں کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ،حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیمپ جیل میں نہیں رکھ سکتے، کیمپ جیل بیرک میں پہلے ہی نیب کے ملزمان موجودہیں،حکام کا کہناتھا کہ سیکیورٹی خدشات اورجگہ نہ ہونے پرکوٹ لکھپت جیل منتقل کیا،جہاں ان کی سکیورٹی پر 5 اہلکاروں کو مامور کر دیا گیااور جیل کی سکیورٹی کیلئے ایک سو اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں خزانے کے اربوں روپے بچائے،موقع ملاتودوبارہ عوام کی خدمت کروں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور