”شکر ہے آپ نے دعوت دی، کورٹ روم نمبر 1 میں۔۔۔“ وزیراعظم نے چیف جسٹس کا شکریہ اداکرے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

”شکر ہے آپ نے دعوت دی، کورٹ روم نمبر 1 میں۔۔۔“ وزیراعظم نے چیف جسٹس کا شکریہ ...
”شکر ہے آپ نے دعوت دی، کورٹ روم نمبر 1 میں۔۔۔“ وزیراعظم نے چیف جسٹس کا شکریہ اداکرے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں سمپوزیم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس کو شکریہ کہتے ہوئے دلچسپ جملے بھی کہے۔

وزیراعظم نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے آپ کا بے حد شکرگزار ہوں، میں پہلا وزیراعظم ہوں جس کو آپ نے یہاں آنے کی دعوت دی ہے، شکر ہے آپ نے دعوت دی ہے۔ میں کورٹ نمبر ون میں نہیں پیش ہورہا۔ اس سے قبل سیکرٹری صحت زاہد سعید کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے قانون سازی کے لئے کام کا آغاز کردیا گیا۔ ممکنہ طور پر آئندہ 30 سال کے دوران آبادی میں دگنا اضافہ ہوجائے گا۔

سمپوزیم میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جس میں معروف گلوکار، سماجی کارکن شہزاد رائے نے ایک ایسے خاندان سے ملاقات کی جس کے سربراہ کے 19بچے ہیں۔ یہ فیملی پشاور کے علاقے تنگی میں رہائش پذیر ہے۔فیملی کے سربراہ بہرام خان نے بتایا ان کے 19بچوں میں سے کوئی بھی سکول نہیں گیا کیونکہ میری آمدن بہت قلیل ہے، اللہ ان کو پالنے والا ہے، بہرام خان نے اپنے بچوں پر مشتمل گھر کی کرکٹ ٹیم بھی بنارکھی ہے تاہم اس نے بتایا اسے اپنے بچوں کے نام یاد نہیں رہتے۔