ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ امریکہ پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہا ہے : عمران خان

ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ امریکہ پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہا ہے : عمران خان
ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ امریکہ پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہا ہے : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آج امریکا پاکستان کا موقف تسلیم کر رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ شکر ہے کہ آج عالم اقوام میں امن کے قیام کے سلسلے میں پاکستان کے کردار پر بات ہورہی ہے۔عمران خان کا کہناتھا کہ افغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں ہے، امریکاافغانستان میں امن کیلئے ہماری مددچاہتاہے، ڈومور کے بجائے ہماراکردارافغانستان میں قیام امن تھا، 15 سال سے کہہ رہاتھاافغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں،کسی کی جنگ لڑنے کیلئے ہمیں مدددی جاتی رہی، اللہ کاشکر ہے اب ہم کسی کی جنگ نہیں لڑرہے،افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ شکرہے کہ آج ہمارا اصل کردار سامنے آرہا ہے ،خوشی ہوئی کہ زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی، زلمے خلیل زاد کو امریکی صدرٹرمپ نے افغان مفاہمتی عمل کیلئے بھیجاتھا، ہم افغانستان میں مفاہمی عمل کے ذریعے امن قائم کرنےکی کوشش کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ یمن میں قیام امن کیلئے ایران اورسعودی عرب سے بات کی، یمن میں قیام امن کی پوری کوشش کریں گے، کسی کی جنگ کاحصہ بننے کے بجائے ثالثی کو کرداراداکرنےکاموقع ملاہے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ بھارت نے کرتارپورراہداری کوسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، سکھ برادری کے ردعمل پربہت خوشی ہوئی، مذہبی مقامات تک لوگوں کو پہنچنے میں آسانی پیدا کرنی چاہیے،کرتارپور سکھ برادری کیلئے مذہبی اہمیت کاحامل مقام ہے۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ اپنی معاشی ٹیم کوشاباش دیناچاہتاہوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کااعلان کیاہے،معاشی ٹیم نے ایساماحول بنایاکہ سرمایہ کارآرہے ہیں،سوزوکی کمپنی نے 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مخالفین برے حالات کی پیشگوئی کرتے ہیں، اگر برے حالات ہیں تو سرمایہ کاری کیسے آتی؟ آج سوزکی، کوک، پیپسی اور ایگزون نے ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، فونٹین والے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے اسکول کھولیں گے اور ہمارے لوگوں کو تربیت دیں گے، ان تمام چیزوں کا کریڈٹ ہماری معاشی ٹیم کو جاتا ہے، مشکل حالات میں انہوں نے ایسا ماحول بنایا کہ لوگ سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں، سرمایہ کاری سے ہی ملک اوپر جاتاہے۔
 
 

مزید :

قومی -اہم خبریں -