بین الاقوامی آگاہی کے لئے انڈس ہسپتال کی تعارفی تقریب

بین الاقوامی آگاہی کے لئے انڈس ہسپتال کی تعارفی تقریب
بین الاقوامی آگاہی کے لئے انڈس ہسپتال کی تعارفی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) انڈس ہسپتال کے دبئی چیپٹر کا آغاز کردیا گیا، اس سلسلہ میں دبئی کے ایک ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر انڈس ہسپتال کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ ہمارا مقصد کم از کم بارہ بڑے ہسپتال قائم کرنا ہے جہاں سے تمام مستحقین کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ اس کا دائرہ کار پبلک ہیلتھ پروگرام کے تحت 41 اضلاع تک پھیلایا جائے گا تاکہ دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کو بھی طبی سہولیات مفت مل سکیں۔ دبئی میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری خان نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ کم از کم دو لاکھ لوگوں کو ہر ماہ مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا ہے۔


پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں نائب صدر پاکستان بزنس کونسل احمد شیخانی، آصف زمان، محمد نفیس، نعیم مالیا، شبیر مرچنٹ، محمد عمر، چودھری محمد الطاف، فیصل الطاف، عرفان افسر اعوان، سکندر سلطان خواجہ، محمد نعیم، کامران احمد ریاض، شاہد عمرانی، محمد زعیم اور شاہد افتخار کے علاوہ بہت سے دوسرے لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر انڈس ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہسپتال کے تعارف کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ انڈس ہسپتال کی خدمات سے آگاہ ہوسکیں۔

انڈس ہسپتال کی اس تقریب کے دوران امارات میں مقیم بہت سے پاکستانیوں نے ہسپتال کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا اور انڈس ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

عرب دنیا -