عدالت میں نیب کی مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے الفاظ سنتے ہی شہبازشریف نے فوری کیا کیا ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

عدالت میں نیب کی مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے الفاظ سنتے ہی ...
عدالت میں نیب کی مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے الفاظ سنتے ہی شہبازشریف نے فوری کیا کیا ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور جیسے ہی نیب کا ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ سابق وزیراعلیٰ نے سنا تو انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ میں حمزہ شہباز کو گلے لگایا ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے احتساب عدالت میں شہبازشریف کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعاکی جس کی شہبازشریف کے وکیل نے مخالفت کی ۔ عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا ۔ شہبازشریف نے فیصلہ سن کر اللہ کا شکرادا کیا اور حمزہ شہباز کو گلے لگایا ۔ شہبازشریف نے فیصلہ آنے کے بعد کچھ دیر وکلاءاور حمزہ شہباز کے ساتھ مشاورت کی ۔
شہبازشریف کو عدالت سے سیدھا کیمپ جیل لے جایا گیا تاہم سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا ہے جہاں پانچ اہلکار ان کی سیکیورٹی پر معمو ر کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -