ملک میں دھکاسٹارٹ حکومت ہے،100 دن بعدبھی قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نہیں بنائی گئی،شیری رحمان

ملک میں دھکاسٹارٹ حکومت ہے،100 دن بعدبھی قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی ...
ملک میں دھکاسٹارٹ حکومت ہے،100 دن بعدبھی قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نہیں بنائی گئی،شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ وہ وزیر اعظم ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ انہیں ٹی وی پر ڈالر کی قیمت بڑھنے کا پتا چلا، انہیں یاد دہانی کرانی پڑتی ہے کہ وہ اس ملک کے وزیر اعظم ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، آپ دھکا سٹارٹ سے اس ملک کا نظام چلائیں گے؟پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے نشے میں یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ سینیٹ میں ان کی اکثریت نہیں ہے۔ 100 روز میں صرف ڈالر کی قیمت میں ہی اضافہ ہوا، ان سے پہلے سو روز میں پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی بھی قائم نہیں ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، پچھلی حکومت میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تو پی ٹی آئی نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا، گزشتہ 100 روز میں انڈوں، مرغیوں اور بھینسوں کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے پارلیمان کو اکھاڑا بنا دیا ہے، دونوں ایوانوں کے بے توقیر کیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کی بات کر کے پارلیمان کو مفلوج کیا جا رہا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ وی آئی پی کلچر پہ یقین نہیں رکھتے لیکن حکومتی ارکان جہازوں میں آ جا رہے ہیں، آٹھ آٹھ گاڑیوں کے قافلے لے کر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں نیچے آئی لیکن عوام تک ان کے ثمرات نہیں پہنچے۔